کوٹلی: گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے

Last Updated On 09 May,2018 12:41 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کوٹلی میں گھر کی خستہ چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوٹلی کے علاقے چڑہوئی میں خستہ مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے، اہل علاقہ نے دبنے والوں کو ملبے سے نکالا تو 3 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے جبکہ دیگر 3 کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔