مشینوں کی مرمت پر ساڑھے 4 کروڑ روپے خرچ ہوئے، مشینری ایک ماہ بھی فنکشنل نہ رہ سکی
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے دو بڑے ہسپتال عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سی ایم ایچ میں مشینوں کی خرابی کی وجہ سے سی ٹی سکین کی سہولت موجود نہیں ہے، غریب مریض پریشانی کے عالم میں نجی لیب سے مہنگے ٹسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔ محکمہ صحت حکام نے فنڈز کی کمی کا دکھڑا سنا دیا۔
سی ایم ایچ میں سی ٹی سکین کی مشین کئی ماہ سے خراب ہے جبکہ ایم آر آئی مشین ایک سال سے قابل استعمال نہیں، محکمہ صحت کے حکام حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدام فراہمی کا رونا رو رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے فراہم کیے گئے خصوصی فنڈز سے گزشتہ دو سال کے دواران مشینوں کی مرمت پر ساڑھے 4 کڑور روپے خرچ کیے گئے لیکن مشینری ایک ماہ بھی فنکشنل نہیں رہ سکی۔
شہریوں نے الزام لگا یا ہے نجی کاروبار کو بڑھانے والا مافیا خراب مشینوں کو ٹھیک کرانے کے عمل میں رکاوٹ ہے۔