ملتان: (دنیا نیوز) عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی لیکن ملزمان کے صحتِ جرم سے انکار پر سماعت 14 مئی تل ملتوی کر دی گئی۔
ملتان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی 48 ویں سماعت ہوئی جس میں فاضل جج نے پولیس کی جانب سے چالان مکمل ہونے پر قندیل بلوچ کے دو بھائی، کزن، ڈرائیور اور مفتی عبدالقوی پر فردِ جرم عائد کر دی۔
مفتی عبدالقوی سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے کیس کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں ناقص تفتیش پر گزشتہ دو سال میں 6 تفتیشی افسر تبدیل ہوئے، اس کے باوجود کیس کی تفتیش میں خامیاں ہونے کی وجہ سے چار ملزمان ضمانت پر ہیں۔