کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر ایک شخص کی شدید ہوائی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر ایک شخص نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، فائرنگ کرنے والا شخص کافی دیر وہیں کھڑا رہا اور غصے میں گالیاں دیتا رہا۔ پولیس نے ایف سی کی مدد سے فائرنگ کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔