اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خواجہ آصف کی نااہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنانے والا آج پوری دنیا میں رسوا ہو رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گارڈ فادر کا ایک اور درباری رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
Another darbari of the Godfather disqualified on the same pattern - using iqama to shield corruption & indulge in money laundering - as well as being guilty of brazen conflict of interest. Allah Al Haq hai - Kh Asif targeted SKMTH & has been publicly humiliated here & abroad
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2018
عمران خان نے لکھا کہ اللہ الحق ہے۔ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا اور نتیجتاً آج پوری دنیا میں خود سرعام رسوا ہو رہا ہے۔