پاکستان میں پہلی بار 'خواجہ سراؤں' کے اسکول کا قیام

Last Updated On 19 April,2018 08:30 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں خواجہ سراؤں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پہلا اسکول قائم کر دیا گیا۔

جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا اسٹاپ کے قریب قائم سکول میں پہلے مرحلے میں 40خواجہ سراء تعلیم حاصل کریں گے۔ زیر تعلیم خواجہ سراوّں کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ جبکہ انجمن تاجران سٹی کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائےگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سعدیہ نورین کا کہنا تھا خواجہ سراوّں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدام اُٹھایا جارہا ہے۔