آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور گلگت بلتسان میں ہلکی بارش کا امکان

Published On 27 Nov 2017 09:10 PM 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ اور گلگت بلتسان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو گی جبکہ پہاڑوں پر برف پڑے گی۔ کوئٹہ اور سکردو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہنے کی توقع ہے۔