پرویز مشرف کی پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، سعد رفیق

Published On 05 Aug 2017 05:18 PM 

آمر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں اور قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں، سعد رفیق برس پڑے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر پرویز مشرف کے جمہوریت مخالف بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، مشرف کی پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا ڈالیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ہو گئے اور ڈکٹیٹروں کی قبر پر رونے والا کوئی نہیں۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں، منتخب حکمرانوں کی کارکردگی انکی خامیوں پر حاوی رہی سو وہ یاد رکھے گئے۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ناجائز اقتدار کو دوام دینے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں۔