ہنزہ نگر 4: غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ، پی پی پی کے جاوید حسین کامیاب

Published On 09 Jul 2017 11:52 PM 

ہنزہ نگر 2 جی وی حلقہ نمبر 4 میں ضمنی انتخاب کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ، پی پی پی کے جاوید حسین 6617 ووٹ لیکر کامیاب، اسلامی تحریک پاکستان کے محمد باقر 5334 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی 373 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔

ہنزہ نگر: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ نگر کے حلقہ نمبر 4 میں ضمنی الیکشن آج ہوا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی شیخ محمد علی کے انتقال کے بعد یہ نشت خالی ہوئی تھی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار کی حمایت حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور مجلس وحدت المسلمین نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے سخت مقابلے کے بعد ان تمام جماعتوں کے متفقہ امیدوار کو شکست سے دوچار کرکے معرکہ مار لیا ہے۔