اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی۔
پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فاروق نائک، سینیٹر سکندر میندرو، سینیٹر گیان چند، سینیٹر انور لال دین، سید محمد علی شاھ جاموٹ، سینیٹر کرشنا بائی نے تحریک استحقاق جمع کرائی۔
تحریک استحقاق میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف وزیراعظم کا بیان پاکستان کے پارلیمان پر حملہ ہے، وزیر اعظم کے بیان سے پورے ایوان کا تقدس مجروع ہوا ہے، ان کے بیان نے پاکستان کے جمہوری بنیاد کو کمزور کیا۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ اور ہاوس کی توہین کی۔