لاہور: (دنیا نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل ہو گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل نیا بنچ احد چیمہ کی درخواست پر از سر نو سماعت کرے گا۔ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، نیا دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے احد چیمہ کی درخواست پر از سر نو سماعت کرے گا، احد چیمہ نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔