کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ایک بار پھر مرکز کے رویہ اور وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے بیان پر خوب گرجے۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کھلی کچہری میں عبدالقدوس بزنجو نے جہاں ہزاروں سائلین کے مسائل سنے، وہیں مرکزی حکومت کے رویہ کا شکوہ بھی کر ڈالا اور کہا کہ مرکزی حکومت کے سیاسی اختلافات کے اثرات بلوچستان کی ترقی پر نہیں پڑنے چاہیں۔
وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعظم کے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بیان پر بھی اپنا سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کے موقف پر قائم ہیں۔ وزیرِ اعظم نے بلوچوں کا دل دکھایا ہے۔
وزیرِ اعلی نے بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ قوم پرستوں نے صوبوں کو نفرتوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔