کنوینئرشپ کا معاملہ، فاروق ستار نے فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Last Updated On 28 March,2018 06:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کی کنوینرشپ کیلئے لڑائی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے بہادر آباد گروپ کے حق میں فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر دی۔ عدالتِ عالیہ کل سماعت کرے گی۔

فاروق ستار نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انہیں کنوینئر ایم کیو ایم کے عہدہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاروق ستار کی درخواست جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستوں پر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئرشپ سے ہٹا دیا تھا۔