نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ، سپریم کورٹ رجسٹرار نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

Last Updated On 22 March,2018 08:16 pm

نظر ثانی درخواست میں وزارتِ قانون نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 17 کو آرٹیکل 62 ، 63 کے ساتھ ملا کر پڑھنے کی تشریح کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت بنانا یا اس میں شمولیت اختیار کرنا بنیادی آئینی حق ہے اور آرٹیکل 17 اس کی اجازت دیتا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گہا تھا کہ بنیادی آئینی حق پر کسی دوسرے آرٹیکل سے قدغن نہیں لگائی جا سکتی، عدالت 21 فروری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔