سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان پر حملے بدبو دارشخص کرا رہا ہے ، ابھی یہ جوتا جو تا کھیل رہے ہیں بعد میں گولی گولی کھیلیں گے ، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ہے ، ن لیگ سرعام اداروں کو گالیاں دے رہی ہے، پاک فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا راولپنڈی کے تینوں حلقوں کی انتخابی مہم لال حویلی سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کھیل جوتا چوری میں تبدیل ہو گیا تو صورتحال مختلف ہو جائے گی ، جوتی چوروں کے کھیل میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا پہلے بھی رانا ثنااللہ کی مونچھیں اور بھنویں صاف کی گئی تھیں ، چوروں اور لٹیروں سے زیادتی ہوئی ہے تو فیصلہ ہو جائے گا۔