کراچی میں بائیک رائیڈنگ کا جنون جانیں لینے لگا، رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا

Published On 02 Mar 2018 11:29 AM 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بائیک رائیڈنگ کا جنون نوجوانوں کی جان لینے لگا ، سڑکوں پر اندھی ریسوں میں ماؤں کے لعل جانیں گنوا رہے ہیں لیکن کوئی والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پچھلے دو برسوں میں گینگ ریسنگ کا رحجان پھیلتا گیا اور مزید نو عمر لڑکے شہر کی سڑکوں پر مرتے رہے۔ 16 فروری 2018 کو شارع فیصل پر رات کو تین بجے ریس ہوئی جس میں 4 نو عمر لڑکے جان سے چلے گئے، مرنے والوں میں سے ایک حسیب بھی تھا۔ 5 دن پہلے سپر ہائی وے پر بھی ایک ریس ہوئی جس میں 25 سالہ جواد عرف جازل جان کی بازی ہار گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر چیف سیکرٹری نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ون ویلنگ کا خطرناک کھیل پہلے سے کم ہو گیا، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔