ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار، پنجاب میں سورج نکلنے سے شدت میں کمی

Published On 25 January,2025 06:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔

سورج نکلنے کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی نے تھوڑا ریلیف دیدیا، کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑی، پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

لہہ میں پارہ منفی 12، کالام ،گوپس،استور منفی 9، قلات میں منفی 8 رہا، سکردو منفی 6، ہنزہ،کوئٹہ منفی 4، مالم جبہ،دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔