24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ

Published On 10 November,2024 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک 6838 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ سے 2، لاہور، اٹک، فیصل آباد، ساہیوال، قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔