سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافہ

Published On 12 November,2024 11:14 am

کراچی : (دنیانیوز) سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔

صوبہ سندھ میں ملیریا کے رواں سال اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 674 جبکہ ڈینگی کے 2207 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، رپورٹ کے مطابق ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز حیدرآباد ڈویژن میں 1 لاکھ 27 ہزار 353 ریکارڈ ہوئے۔

لاڑکانہ ڈویژن میں ملیریا کے 60 ہزار 289، میرپورخاص ڈویژن میں 35 ہزار 347، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 22 ہزار 794 کیسز ، سکھر ڈویژن میں ملیریا کے 18 ہزار 813 جبکہ کراچی ڈویژن میں ملیریا کے 2078 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبہ سندھ میں ڈینگی کے رواں سال سب سے زیادہ کیسز کراچی ڈویژن میں 1853 ریکارڈ ہوئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 239 کیسز، میرپورخاص ڈویژن میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سکھر ڈویژن میں 25، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 20 اور لاڑکانہ ڈویژن میں 16 کیسز رپورٹ ہوچکے، نجی ہسپتالوں اورلیبارٹریز میں ملیریا اورڈینگی کے ٹیسٹ اورعلاج کرانے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔