لاہور : (دنیانیوز) صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 128 نئے مریض سامنے آگئے ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 جبکہ لاہور اور شیخوپورہ سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایاکہ اٹک اور پاکپتن سے 3-3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گوجرانوالہ، چکوال، میانوالی، چنیوٹ، حافظ آباد اور لیہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 794 جبکہ رواں سال اب تک 4785 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کابتانا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔