پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 154 کیسزرپورٹ

Published On 22 October,2024 10:14 am

لاہور:(دنیانیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آگئے ۔ 

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 879، رواں سال اب تک 4394 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔