پنجاب میں ڈینگی کے 129 نئے کیسز سامنے آگئے

Published On 24 October,2024 03:38 pm

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، صوبے میں ڈینگی کے 129 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 10 اور راولپنڈی میں 107 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد، چکوال، سیالکوٹ اور رحیم یار خان سے ڈینگی کے دو دو کیس سامنے آئے ہیں ، اٹک، سرگودھا، گجرات اور خوشاب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ڈینگی کے 779 جبکہ رواں سال 4657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔