پولیو ویکسین ملک میں ہی تیار کرنے کا فیصلہ، یونیسیف سے تعاون کی اپیل

Published On 09 October,2024 10:42 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) پولیو ویکسین ملک میں ہی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

اس ضمن میں یونیسیف سے پولیو ویکسین کی ملک میں تیاری کے لیے تعاون کی اپیل بھی کردی گئی ، اپیل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے یونیسف سے کی۔

ترجمان کے مطابق یونیسیف سپلائی چین ڈویژن کی ڈائریکٹر نے کو آرڈینیٹر صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں صحت کے شعبے اور پولیو ویکسین کی پروکیورمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

یونیسیف کی جانب سے پولیو ویکسین کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، ڈائریکٹر یونیسف کاکہنا تھا کہ مقامی طور پر ویکسین کی تیاری یونیسف تعاون کرے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مختار بھرتھ کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی طور ویکسین کی تیاری میں یونیسف کا تعاون درکار ہے ، مقامی طور ویکسین کی تیاری سے ملک بھر میں ویکسین کی ضرورت کو بھی پورا کیا جاسکے گا جبکہ اس پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے