سعودی جینوم پروگرام کے تحت 1230 نادر جینیاتی بیماریاں دریافت

Published On 09 October,2024 03:19 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی جینوم پروگرام کے تحت 1230 نادر جینیاتی بیماریاں دریافت کرلی گئیں۔

کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے صحت کے شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر بتول الباز نے انکشاف کیا کہ سعودی جینوم پروجیکٹ 60,000 حیاتیاتی نمونے جمع کرنے میں کامیاب رہا، موروثیت سے منسلک 7,500 جینیاتی تغیرات کو دستاویزی شکل دی گئی۔

سعودی عرب میں دریافت ہونے والے 3,000 نئے تغیرات کو دریافت کیا گیا اور سعودی معاشرے میں 1,230 نادر جینیاتی امراض دریافت کئے گئے، اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لئے 25 جینیاتی گروپس کا استعمال کیا گیا۔

ڈاکٹر بتول الباز کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی معاشرے کے جینیاتی کوڈ کا مطالعہ کرنے اور اسے سمجھنے اور جینیاتی تغیرات کا پتہ لگانے کے لئے قدم اٹھایا ہے، کروموسوم موجود ہیں جو جینیاتی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی انسانی جینوم کی مرکزی لیبارٹری کے ذریعے نامعلوم پیتھوجینز کی تلاش کی گئی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے