شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ کا ہسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

Published On 09 October,2024 04:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ نے ہسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا، شفٹ سٹاف، ایمرجنسی سٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں سٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا، پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے