بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Published On 03 October,2024 11:16 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع ژوب میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی میں پولیو کی ڈبلیو پی وی 1 وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی، پاکستان میں پولیو کی رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

 یاد رہے کہ کچھ روز پہلے بھی بلوچستان کے ضلع پشین میں 30 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔