اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈریپ نے اینٹی ٹیٹنس ویکسین کی بڑی کھیپ کی ٹیسٹنگ مکمل کرتے ہوئے ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے ٹیٹنس ویکسین کی 7 لاکھ ڈوز کے لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹس جاری ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نیا ادارہ بنانے پر غور
اینٹی ٹیٹنس ویکسین مقامی ویکسینز و فارما کی تیار کردہ ہے، ایمسن فارما لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ اجرا پر ویکسین فروخت کرسکے گی۔