دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 23 July,2024 11:56 am

دادو : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس پایا گیا ہے ، دادو کے علاوہ 8 مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 220 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔