اوباڑو: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع اوباڑو میں خسرہ کے باعث تین بچوں کی ہلاکت کی خبر پر محکمہ صحت سندھ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزپر خبر نشر ہونے پر محکمہ صحت حرکت میں آگئی، محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں گل محمد دشتی میں پہنچ گئی اور خسرہ کی وبا میں مبتلا مزید بچوں کو ویکسینیشن فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ اوباڑو میں خسرے کی وبا کے باعث کئی بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔