کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران بین الصوبائی روابط، سیاحت کے فروغ، وفاقی تعاون سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے دوطرفہ مفادات کو تقویت حاصل ہوسکتی ہے، وفاقی تعاون سےعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ کے عوامی فلاحی اقدامات بالخصوص آئی ٹی کورسز قابل تقلید ہیں۔