اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے سعودی نائب وزیر صحت ڈاکٹر ہانی جوخدار سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد میں جاری گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوئی، ملاقات میں شعبہ صحت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب نے محفوظ دنیا کیلئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے پاکستانی اقدام کو سراہا، سعودی نائب وزیر صحت نے عالمی کانفرنس میں مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا صحت سے متعلق تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شعبہ صحت میں مزید تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں، ملاقات میں سعودی عرب کے تعاون سے کنگ سلمان ہسپتال کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔