پنجاب حکومت نے نمونیا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

Published On 10 January,2024 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں بچوں میں نمونیا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نمونیا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پریپ اور نرسری کی کلاسز 19 جنوری تک معطل رہیں گی۔

سکولوں میں بچوں کو یونیفارم کے علاوہ سردی سے بچاؤ کیلئے گرم سویٹر اور جرسی پہننے کی اجازت ہو گی۔

تمام تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے، 31 جنوری تک سکولوں میں اسمبلی نہیں ہو گی۔