دوران ڈیوٹی حادثاتی طور پرگولی لگنے سے زخمی پولیو ورکر کیلئے مالی امداد کا اعلان

Published On 04 October,2023 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خوشاب میں ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونےو الی پولیو ورکر کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی پولیو ورکر شہناز عبدالحمید کو 20 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی، پنجاب کابینہ کے راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر شہناز عبدالحمید کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ خوشاب میں ڈیوٹی کے دوران پولیو ورکر شہناز حادثاتی طور پر گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، شہناز عبد الحمید جناح ہسپتال لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں۔