پشاور اور کراچی کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 28 September,2023 10:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور اور کراچی کے پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے تمام مثبت نمونے جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے جڑے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پشاور سے لیے گئے مثبت نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ پڑتال جاری ہے۔