پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 20 September,2023 08:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور سے 5 ستمبر اور پشین سے 4 ستمبر کو لیے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش ناک ہے، اکتوبر میں قومی سطح پر پولیو مہم منعقد کی جا رہی ہے، مہم میں ملک میں چار کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بغیر پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکتے، پشاور سے مثبت ہونے والا رواں سال کا 11واں نمونہ ہے، بلوچستان میں اپریل 2021 کے بعد سے پہلا ماحولیاتی نمونہ ہے۔