اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔
نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ آبادیوں کا پتا لگانے کیلئے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلئے فوری مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔