پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، سال بھر میں ڈینگی کے 10 ہزارسے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کا ابھی کوئی ایکٹوکیس موجود نہیں، رواں سال 10 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، پشاور، نوشہرہ، ہری پور، صوابی ہائی رسک اضلاع رہے، پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 5700 کیسزرپورٹ ہوئے۔
اپرچترال، اپرکوہستان اور شمالی وزیرستان سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صوبے بھر میں اب تک 10 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں، پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے 3 ہزار 328 جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1206 مریضوں کا علاج ہوا، رپورٹ کے مطابق 98 فیصد ڈینگی مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج اورصحت یاب ہوئے۔