بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح صفر ہو گئی

Published On 26 May,2022 09:41 am

کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نا ہونے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کی شرح صفرہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبےمیں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،وائرس کےپھیلاؤ کی شرح صفرہوگئی ہے جس کےبعد متاثرہ مریضوں کی تعداد35,498ہے۔

1,499,245 افرادکی سکریننگ میں سے508,201منفی آئے ہیں، کوروناسےابتک 35,116 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے بھر میں فعال کیسز کی تعداد 04ہے،کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 378 ہے۔