لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح صفراعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک بھر میں پانچ روز بعد کورونا سے تین اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونے کے بعد پھیلائو کی شرح صفر ہو گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس کے پھیلائو کی شرح صفر ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35,486 ہو گئی ہے۔ 1,479,201 افراد کی سکریننگ میں سے505,547 منفی آئے ہیں۔
صوبے میں کورونا سے اب تک 35,108 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں فعال کیسز صفر ہو چکے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 378 ہے۔