سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا ٹیسٹ کی فیس 4500 روپے مقرر کر دی

Published On 04 February,2022 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کیلئے نئے ریٹ مقرر کردئیے، ٹیسٹ کی فیس 6500کے بجائے 4500 ہو گی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کیلئے نئے ریٹ مقرر کر دیئے گٸے ہیں۔ نجی ہسپتال اور لیبارٹریز نئی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ کورونا ٹیسٹ کی فیس 6500 کے بجائے 4500 ہوگی۔ گھر سے سیمپل لینے کی فیس 7500کے بجائے 4800 ہو گی اور رپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ 3000 اور 1500 کے بجائے 1200میں ہوگا۔

سندھ ہیلتھ کٸیر کمیشن کے مطابق نئی فہرست پر عملدرآمد کیلئے کمیشن کے افسران ہسپتالوں اور لیبارٹریز کا دورہ کریں گے اورعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔