خیبر کےپی میں مزید 189 مریضوں کی تصدیق، کیسز کی شرح 11.6فیصد ہو گئی

Published On 03 February,2022 11:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو نواسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گئی۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 14 افراد انتقال کر گئے، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزارتئیس ہو گئی، کوہاٹ میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد، مردان اور مانسہرہ میں ستائیس فیصد رہی۔

پشاور میں شرح 24 ، نوشہرہ میں 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔