بلوچستان میں ایک لاکھ 85 ہزار 671 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل

Published On 16 June,2021 11:14 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک لاکھ 85 ہزار 671 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے، صوبے میں ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہیں۔

کورونا ویکسین سیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے 33 اضلاع میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، 56 ہزار سے زائد ویکسین کی ڈوز کوئٹہ میں جبکہ 80 ہزار سے زائد ڈوز صوبے کے دیگر اضلاع کے پاس موجود ہیں۔ بلوچستان میں 22 ہزار 5 سو 56 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 16 ہزار 1سو 19 کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی، ایک لاکھ 26 ہزار 502 عام شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 20 ہزار 4سو 94 کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ویکسین سیل کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ویکسین کی پہلی ڈوز ایک لاکھ 49 ہزار 58 افراد کو اور دوسری ڈوز 36ہزار 6 سو 13 افراد کو لگائی جا چکی ہے۔