اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر کے زیر قیادت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر کرنے کے لئے وہاں بڑے مراکز قائم اور موبائل ٹیمیں تشکیل دے گی۔
ایک ٹویٹ میں منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے انعقاد اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم کے تناظرمیں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنا ضروری ہے۔