پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے فائزرویکسین لگانے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں،عارضہ قلب،حاملہ خواتین کو فائزر ویکسین لگائی جائیگی۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق عارضہ قلب، حاملہ خواتین ، سانس، جگروگردوں کے مریضوں کو فائزرویکسین لگائی جائیگی۔ کوویڈ ویکسی نشین کے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، فائزر ویکسین لگانے سے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کم مقدار کے باعث فائزرویکسین مخصوص لوگوں کو لگائی جائے گی، محکمہ صحت نے ڈی ایچ اور پشاور،سوات اورایبٹ آباد کو مراسلہ ارسال کردیا۔