ایک ہزار سال قدیم پیاز اور لہسن کے ٹوٹکے سے جراثیم ختم

Last Updated On 08 August,2020 09:20 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی سائنسدانوں نے پیاز اور لہسن پر مشتمل ایک ہزار سال قدیم ٹوٹکا استعمال کرتے ہوئے تجربہ گاہ میں خطرناک اور سخت جان جرثوموں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پیاز، لہسن، گائے کے جگر کی زردی مائل رطوبت اور شراب کو آپس میں ملا کر مرہم بنا لیا جائے تو وہ ایسے جرثوموں کو آسانی سے ہلاک کرسکتا ہے جن کے خلاف جدید ترین اینٹی بائیوٹکس بھی غیر موثر ہوتی چلی جا رہی ہیں۔

تحقیق میں ہزار سال قدیم کتاب  بالڈز لیچ بُک  میں لکھے طبّی نسخوں اور ٹوٹکوں کا جائزہ لیا گیا۔