بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، 24 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

Last Updated On 15 June,2020 01:18 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ضلعی پشین کی رہائشی 24 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع پشین میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 24 ماہ کی بچی جو پشین ٹاون کی رہائشی ہے۔ بچی کے پولیو کے سیمپل پچھلے ماہ لیے گئے تھے۔

بچی کی ٹیسٹ رپورٹ آنے پر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے