کوئٹہ: پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کے اونچے دام برقرار

Last Updated On 05 June,2020 10:06 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کوئٹہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کمی نہ ہو سکی، مہنگائی سے تنگ عوام دہائی دینے لگے۔

حکومت کی جانب سے عوام کوخوش کرنے کے لئے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی تو کر دی گئی لیکن مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا جس نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہو تو مہنگائی کرنے کا جواز دکاندار کے پاس بھی ہے ٹرانسپورٹر کے پاس بھی مگر قیمتیں کم ہوں تو چیزوں سستے داموں فروخت کرنا انھیں مشکل نظر آتا ہے۔

اٹا، چینی، دالیں ہو یا مرغی و بکرے کا گوشت، ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے جس ےس معاشرے میں رہنے والے تنخواہ دار اور مزدور طبقے کیلئے اخراجات پورا کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایک جانب تو لاک ڈاون نے کاروبار کو مکمل طور پر متاثر کر رکھا ہے، رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کر دی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے