لاہور: (ویب ڈیسک) کرونا ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی، اٹلی میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق، تعداد 11 ہو گئی، مشرقی صوبہ قطیف میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
دوسری جانب امریکا کی سائمنز یونیورسٹی کی ڈاکٹر ایلزبتھ اسکاٹ نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے دفاع کے لیے سب سے اہم پہلو پر روشنی ڈالی ہے ان کے مطابق آپ ضروری نہیں کہ اس پر کنٹرول کرسکیں کہ کیا کچھ چھونا ہے یا چھوا ہے، آپ یہ بھی کنٹرول نہیں کرسکتے کہ کسی چیز کو کون چھو رہا ہے، مگر آپ اپنے ہاتھوں کا خیال ضرور رکھ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ایلزبتھ اسکاٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار ہاتھوں کو دھونے کی عادت اپنانا ہے، صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا ہمارے خیالات سے بھی زیادہ جراثیموں کے خلاف طاقتور ہتھیار ہے، یہ طریقہ کار 2 طرح کام کرتا ہے، سب سے پہلے تو یہ ہاتھوں پر موجود اشیا کو ہٹاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ صابن مخصوص جراثیموں کو نکال پھینکتا ہے