کوئٹہ: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک ایران بارڈر 14 ویں روز بھی بند ہے، چمن میں پاک افغان بارڈر پر بھی چھٹے روز آمدورفت معطل ہے، سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
ایران سے مزید 397 پاکستانی باشندے تفتان بارڈر پہنچے جس میں 222 زائرین، 68 طلبہ اور 107 کاروباری لوگ شامل تھے، تمام افراد کی سکریننگ بھی کی جا رہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جہاز کے ذریعے سامان دالبندین ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا جس میں 2 ہیوی جنریٹر، ادویات، سکریننگ مشین، میڈیکل کٹس اور دیگر طبی سامان شامل تھا۔