بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ہیکنگ کے امریکی الزامات کو بے بنیاد اور سیاست پر مبنی قرار دے دیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی اداروں کے چین مخالف سائبر سکیورٹی کے دعوے پراپیگنڈا ہیں، چین نے ہمیشہ سائبر حملوں کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزیدکہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے کے خلاف ہیں۔